کراچی(نیوزڈیسک)پولیس نے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کراچی پولیس کی مدد سے جنید جمشید پر حملہ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم زین العابدین کو کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ سے گرفتار کیا گیا جب کہ اس کی نشاندہی پر واقعہ میں ملوث مزید افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چند افراد نے جنید جمشید کو اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اے ایس ایف اہلکاروں نے جنید جمشید کو اپنی حفاظتی تحویل میں پولیس اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا تھا۔