ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان پاکستان کیخلاف سازش کرنے والوں کیخلاف بڑا اعلان

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے چمن سے افغان ایجنٹ کی گرفتاری اور اس سے اسلحہ ، بارودی مواد اور دیگر حساس اشیاء کی برآمدگی کو سیکورٹی فورسز کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے ایف سی اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے حوالے سے پہلے را کے ایجنٹ اور اب افغان ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی اہم پیش رفت ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور پوری قوم اس حوالے سے ان کے ساتھ ہے، بلوچستان اور پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنا دیا جائیگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں بلوچستان کے وسائل اور پاک چین اقتصادی راہداری پر مرکوز ہیں اور کچھ طاقتیں نہیں چاہتیں کہ بلوچستان کے وسائل کو ترقی دے کر یہاں کے عوام کی خوشحالی کے لیے بروئے کار لایا جا سکے اور وہی طاقتیں اقتصادی راہداری کے منصوبے کو بھی ناکام بنانا چاہتیں ہیں جس کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…