ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ واقعہ : پاکستانی موقف پر بھارت آگ بگولہ

datetime 6  اپریل‬‮  2016 |
Pathankot: An armored vehicle moves near the Indian Air Force base that was attacked by militants in Pathankot, Punjab on Saturday. PTI Photo (PTI1_2_2016_000051B)

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت نے پٹھان کوٹ ایئربیس دہشت گردانہ حملہ کی انکوائری کرنے والی پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم(جے آئی ٹی) کے حوالے سے پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کوپوری طرح من گھڑت قراردیاہے جن میں کہا گیا تھا کہ خود بھارت نے ہی پٹھان کوٹ حملے کا ڈرامہ رچایا گوکہ حملے کے چند گھنٹے کے اندر ہی دہشت گرد ہلاک کردیے گئے تھے لیکن عالمی برداری کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے اور پاکستان کا امیج خراب کرنے کے مقصد سے بھارتی حکام تین دن تک ڈرامہ کرتے رہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہاکہ پاکستانی میڈیا میں شائع مذکورہ رپورٹ من گھڑت ہے اور پاکستان کی جے آئی ٹی جب تفتیش کے لئے بھارت آئی تھی تو بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے تمام ضروری شواہد اسے فراہم کیے تھے۔جبکہ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والے بیان بارے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک طرف تو پاکستان بھارت میں معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کے لیے دہشت گردوں کو ایکسپورٹ کرتا ہے اور دوسری طرف بے بنیاد بیانات دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا کوئی اس بات پر یقین کرسکتا ہے کہ ہم خود اپنے فوجی اہلکاروں کو ہلاک کریں گے؟ پاکستان کو ایسے الزامات عائد کرنا زیب نہیں دیتا اور اس سے خود اسے نقصان ہوگا۔اسی طرح حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر اور پارلیمانی امور کے مرکز ی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ’کوئی شخص ، حتٰی کہ کوئی پاکستانی بھی اس بات کا یقین نہیں کرے گا کہ پٹھان کوٹ ایئر بیس کا حملہ بھارت نے خود کرایا تھا۔‘ وینکیا نائیڈو کا مزید کہنا تھا کہ گوکہ پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والا بیان اسلام آباد حکومت کا سرکاری بیان نہیں ہے لیکن پاکستان ہمیشہ یہی رویہ اپناتا ہے تاہم یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ بات چیت اوردہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔دوسری جانب این آئی اے کے ترجمان سنجیو سنگھ نے کہا کہ ہم نے پانچ رکنی پاکستانی ٹیم کو ان کی طرف سے طلب کردہ تمام اطلاعات فراہم کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…