ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے خو دھرنے والوں کو بلایا تاکہ گرفتارجاسوس سے توجہ ہٹائی جاسکے،شاہدمسعود

datetime 6  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پر سینئر صحافی ڈاکٹرشاہدمسعودنے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی حکومت نے بلوچستان سے پکڑے گئے ’را‘ جاسوس کا معاملے سامنے نہ لانے کی درخواست کی تھی لیکن خبر لیک ہوگئی اور ساری کہانی سامنے آگئی ، جاسوس کی گرفتاری کا معاملہ دبانے کیلئے حکومت نے خود ہی اسلام آباد میں دھرنے والوں کو بلایا تاکہ توجہ ہٹائی جاسکے ، اسی طرح سانحہ لاہور سے بھی توجہ ہٹ گئی اور آنیوالے دنوں میں یہ بھی پتہ چل جائے گاکہ کس نے کرایا۔نجی ٹی وی کے پروگرام’ لائیوود ڈاکٹرشاہد مسعود‘ میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے دعویٰ کیاکہ مودی سرکارکی طرف سے آنیوالی درخواستوں کی وجہ سے معاملے کو دبائے رکھاگیا، تین مارچ کو کلبھوشن یادیوپکڑاگیاتھالیکن کہانی ہفتوں بعدسامنے آئی ، میاں نوازشریف پریشان تھے کہ امریکہ میں مودی سے کیسے ملیں گے اور کیا جواب دیں گے ؟وعدہ بھی کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ریسکیو کے بھی مختلف طریقے ہوتے ہیں ، ایک طرف خود ہی دھرنا کرالیا، وزراءنے خوشی خوشی کہاکہ مذاکرات کامیاب ہوگئے ، ہم کتنے اچھے ہیں کہ بات سن کر سب کوئی گھر چلاگیا، سب کچھ خود کرایاگیاتھاکیونکہ یہ بات ماننے کی نہیں کہ اتنے لوگ آئے اور وزرائ کے گھر چلے گئے ، باتیں مانیں اور پھر بغیر کسی تحریرکے چلے گئے ، یہ دھرنا کلبھوشن یادیوسے توجہ ہٹانے کیلئے خود ہی کرایاگیا۔ ایک اور واقعے سے توجہ ہٹ گئی اور وہ سانحہ لاہور تھا، کلبھوشن یادبار بار کہہ رہاہے کہ اقتصاد ی راہداری منصوبہ کیخلاف ہوں ، یہ بھی دیکھیں کہ میاں نوازشریف کوجب بھی کوئی مسئلہ ہوگاتو توجہ ہٹانے کے لیے آس پاس سے ہی کوئی آئے گا، مودی نے فون کیا ، سانحہ لاہور پرافسوس کیا لیکن جاسوس پر بات نہیں کی کیونکہ انہیں معلوم تھاکہ نوازشریف کا جاسوس کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں۔شاہدمسعود کاکہناتھاکہ’ اوباما نے بھی صرف سانحہ لاہور پر بات کی ، کبھی کبھی تو ایسے لگتاہے کہ کابینہ میں بھی مودی بیٹھے ہیں‘۔ڈاکٹرشاہدمسعودکاکہناتھاکہ حالیہ لیکس کے بعد میاں نوازشریف کو سمجھناچاہیے کہ معاملہ اب پاکستانی میڈیاتک محدود نہیں رہا، پوری دنیا میں بات ہورہی ہے ، یہ لیکس واشنگٹن سے ہوئی ہیں ، سمجھناچاہیے کہ ان لیکس کے پیچھے کونسی طاقتیں ہیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…