اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دو حکومت میں انہیں چیئر مین پی سی بی بننے کی آفر ہوئی تھی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وزیر دفاع احمد مختار نے انہیں چیئر مین پی سی بی بننے کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے کرکٹ کے معاملات سے آگاہی نہ ہونے کے باعث انہوں نے یہ پیش کش قبو ل کرنے سے معذرت کرلی تھی۔