بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن کا قیام دھوکہ ہے ،وزیر اعظم استعفیٰ دیں‘ڈاکٹر طاہر القادری

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ جج پر مبنی کمیشن دھوکہ اور ڈرامہ ہے ،وزیر اعظم فوری استعفیٰ دیں، جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں قائم سانحہ ماڈل ٹان کمیشن کی رپورٹ آج تک منظر عام پر کیوں نہیں آئی ؟ قومی خزانے کے یہی چور 14بے گناہ شہریوں کے قاتل بھی ہیں۔وزیر اعظم کے خطاب پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ آئس لینڈ کے وزیر اعظم نے غیرت کا مظاہرہ کیا ،پاکستانی وزیر اعظم اسکی تقلید کریں اور استعفیٰ دے کر تحقیقات میں شامل ہوں اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم کمیٹی ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کرے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اصل سوال یہ ہے کہ اربوں ڈالر کہاں سے آئے اور کیسے باہر گئے ہیں؟ جس کا وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں کوئی جواب نہیں دیا ۔سب سے پہلے نیب کو نوٹس لینا چاہیے تھا جس نے منہ پر ٹیپ لگا رکھی ہے اور اس کا کام چھوٹے چوروں سے مک مکا تک محدود ہو چکا ہے ۔حکمرانوں کی کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وزیر اعظم کا بیٹا آف شور کمپنیاں بنانے کا اقبالی بیان دے چکا ہے ، کوئی ریٹائر ڈجج حاضر سروس وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دینے کی جرآت نہیں کر سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…