ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آرکا پانامالیکس کے انکشافات کی تحقیقات کرنے کااعلان

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹھوس معلومات کی بنیاد پر تحقیقات ہوں گی،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال نے کہاکہ ایف بی آر پاناما لیکس کے معاملے کی تحقیقات کرے گا اورٹھوس معلومات کی بنیاد پر انکوائری ہوگی،انہوں نے بتایا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کی چھان بین کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، جن افراد نے اپنے گوشواروں میں آف شور کمپنیوں اور اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے ان کے خلاف تحقیقات ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ آف شور(بیرون ملک) بینک اکاو ¿نٹس کسی دوسرے ملک میں عام طور پر ٹیکسوں اور مالی جانچ پڑتال سے بچنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔کوئی بھی انفرادی شخص یا کمپنی اس مقصد کے لیے اکثر و بیشتر شیل (غیر فعال) کمپنیوں کا استعمال کرتی ہے جن کے ذریعے ملکیت اور فنڈز سے متعلق معلومات کو چھپایا جاتا ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حسنین ابراہیم کاظمی نے کہاکہ آف شور کمپنیاں بنانا ایک معمول کی بات ہے اور مختلف بزنس مین آف شور کمپنیاں اسی لیے قائم کرتے ہیں تاکہ وہ دنیا کے کچھ مخصوص حصوں میں ٹیکس کی وصولی سے بچ سکیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…