ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں خوفناک واقعہ،متعددجاںبحق

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں خوفناک واقعہ،متعددجاںبحق،دیکھنے والوں کے ہوش اُڑ گئے- آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 4 کلومیٹر زمین سرک گئی ٗ 80 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ کوہستان میں بھی لینڈسلائڈنگ سے 14 افراد جاں بحق ،13 زخمی اور 24 لاپتہ ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مظفر آبادکے علاقے ڈنہ میں منگل کی صبح لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے پہاڑی تودہ آبادی پر آگرا جس کی وجہ سے 80 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ٗ سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے 4 کلومیٹر زمین بھی سرک گئی ٗ مظفر آباد میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے واضح اطلاعات فراہم نہیں ہوسکی۔علاوہ ازیں کوہستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑ کی چوٹی کا بڑا حصہ نرم ہوکر ٹوٹ کر آبادی پر گرگیا جس کی وجہ سے 7 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ٗچوٹی گرنے کی وجہ سے مکانوں میں موجود 14 افراد جاں بحق ہوگئے ٗ 13 افراد زخمی اور 24 تاحال لاپتہ ہیں۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے بتایا کہ امدادی کاموں کیلئے صوبائی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…