ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی سے برآمد رقم ضبط، 5 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی عائد

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسٹم حکام نے ایان علی سے برآمد ہونے والی 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی رقم ضبط کرتے ہوئے سپر ماڈل پر اسی رقم کے برابر جرمانہ عائد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹم کلکٹر اسلام آباد محمد علی رضا نے ماڈل ایان علی سے برآمد ہونے والے پانچ لاکھ 8 ہزار 6 سو ڈالرز ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ کلکٹر علی رضا نے ایان علی پر برآمدی رقم کے برابر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ جو پاکستانی کرنسی کے مطابق 5 کروڑ روپے کی رقم بنتی ہے۔ جبکہ ایان علی کے دو سہولت کاروں پراپرٹی ڈیلر ممتاز اور محمد اویس پر بھی 5 ، 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کسٹم کلکٹرعلی رضا کا کہنا تھا کہ ملزمہ کو بار بار سمن جاری ہونے کے باوجود بھی پیش نہ ہونے پر کارروائی کی گئی ہے جب کہ ایان علی کے وکیل نے کسی بھی قسم کے نوٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے مقدمہ ابھی عدالت میں زیر سماعت اس لیے کسٹم حکام کی جانب سے دیا جانے والا یہ فیصلہ غیر قانونی ہے جسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ ایان علی گزشتہ برس بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی غیر قانونی طور پر دبئی لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…