پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سنگین غداری کیس ٗ اسلام آباد ہائی کورٹ کا پرویز مشرف ٗ عبد الحمید ڈوگر ٗ شوکت عزیز ٗ زاہد حامد اور خصوصی عدالت کو نوٹس جاری

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگین غداری کیس میں سہولت کاروں کی پٹیشن میں عدالت عالیہ کے فیصلے کے خلاف دائر وفاق کی نظر ثانی درخواست پر سابق صدر پرویز مشرف ،سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر ،سابق وزیر اعظم شوکت عزیر ، وفاقی وزیر زاہد حامد اور خصوصی عدالت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14دنوں میں جواب طلب کر لیا ۔ منگل کو جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی نے عدلت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ کے ڈویژن بینچ کے فیصلہ میں لکھا گیا تھا کہ آرٹیکل 6 کیس کی انکوائری ناقص ہوئی ہے ٗیہ ریمارکس غیر ضروری تھے، وفاق نے یقین دہانی کرائی تھی کہ دوبارہ انکوائری کرنے کیلئے تیار ہیں۔مذکورہ فیصلے میں دیئے گئے ریمارکس کی ضروت نہیں تھی ٗہماری استدعا ہے کہ اس فیصلے میں ناقص انکوائری کے لفظ کو ختم کیا جائے جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…