ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاناما لیکس معاملے کو میڈیا کی نذر نہ کیا جائے ٗتفصیل سے بات چیت کرونگا ٗ وزیر داخلہ

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ پاناما لیکس معاملے کو میڈیا کی نذر نہ کیا جائے ٗتفصیل سے بات چیت کرونگا ۔ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد جعلی شناختی کارڈز جو بلاک کیا جاچکا ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ ماضی میں نادرا سمیت پاکستان کے دیگر اداروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا ۔ گزشتہ حکومت کے آخری سال میں نادرا کو ایک ارب روپے کا نقصان ہوا اور تمام اداروں کو کرپشن کے ذریعے تباہ کردیا گیا تاہم ہم نے گزشتہ ڈھائی برسوں میں نادرا میں موجود 2 سو سے زائد کرپٹ ملازمین کو نکال پھینکا ٗ ان میں سے بیشتر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جاچکے ہیں جن میں ہزاروں افغانیوں کے شناختی کارڈز بھی شامل ہیں اداروں میں کرپشن کسی صورت بھی قبول نہیں اور جس نے بھی شناختی کارڈ کی غلط تصدیق کی ہے وہ بھی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔چوہدری نثار علی خا ن نے کہاکہ نادرا ایک منافع بخش ادارہ ہے ٗ ہمارے دور اقتدار کے پہلے سال ہی نادرا کو 5 ارب روپے کا فائدہ ہوا اور رواں سال نادرا 6 ارب روپے کے فائدے میں ہے ٗ ڈائریکٹریٹ آف پاسپورٹس بھی سرکاری خزانے میں 22 ارب روپے جمع کرائیگا ہم اس پیسے کو وزرا کی مراعات میں خرچ کرنے کے بجائے اس سے عوام کو اچھی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں، اسی لئے ملک میں نادرا کے 5 میگا سینٹرز بنائے جارہے ہیں اور یہ میگا سینٹرز بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں گے کیونکہ پاکستان کا ہر شہری ہی وی آئی پی ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایک سوا ل کے جواب میں کہاکہ پاناما لیکس معاملے کو میڈیا کی نذر نہ کیا جائے بلکہ وہ پریس کانفرنس کے دوران اس پر تفصیل سے بات کریں گے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…