ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، عمران خان نے گرفتار کاکنان کی درخواست کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں گرفتار کارکنان کی بریت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کے خلاف تمام کیسز ختم کئے جائیں، دھرنا دینے والے کارکنان جمہوریت کے ہیرو ہیں، انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے۔ وہ منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے موقع پر کارکنوں سے اظہار یکجہتی کےلئے پہنچے اور کارکنان سے ملاقات کی۔ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20ماہ سے کارکنوں پر مقدمات چل رہے ہیں، دھرنے میں شرکت کرنے پر ان لوگوں پر مقدمات قائم کئے گئے، جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے،عوام اپنے حقوق کےلئے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اربوں روپے چوری کر کے بیرون ملک بھیجے گئے، کیا چوروں کو انصاف کا نظام نہیں پکڑ سکتا،22 سیاسی جماعتوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، چوری اور منی لانڈرنگ سے پیسہ باہر بھیجنے والوں کو کون پکڑے گا،جج صاحب سے اپیل کروں گا کہ ظلم کو ختم کیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ دھرنے میں شریک ہونے والوں نے کون سی دہشت گردی کی تھی، جمہوریت میں اپنے حق کےلئے احتجاج کرنا عوام کا حق ہے، ہمارے ملک میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکتی، کیا یہ لوگ خلائی مخلوق ہیں جو ان کا احتساب نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نے سوال کیا کہ دنیا بھر میں پانامہ لیکس پر تحقیقات ہو رہی ہیں پاکستان میں کیوں نہیں ہو رہیں؟، میں نے کوئی جرم نہیں کیا اس لئے ضمانت نہیں کراﺅں گا، جن لوگوں نے جرم کیا پیسے باہر بھجوائے وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔ عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں گرفتار کارکنان کی بریت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کے خلاف تمام کیسز ختم کئے جائیں، دھرنا دینے والے کارکنان جمہوریت کے ہیرو ہیں، انصاف نہ ملا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…