پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

حسین نواز نے الحمد اللہ کہہ کر اپنے اثاثوں کو قبول کیا، یہ اعتراف جرم ہے ، اعتزا ز احسن

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آف شور کمپنی کالا دھن چھپانے کیلئے بنی ہوئی ہے ، پانامہ پیپرز سے دنیا میں تہکہ مچ گیا ہے اور شریف خاندان کو لگتا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہے ، حسین نواز نے اپنے اثاثوں کو الحمد اللہ کہہ کر قبول کیا جو اعتراف جرم ہے ۔ منگل کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیر پرویز رشید نواز شریف کے کالا دھن چھپانے کیلئے جو بیان بازی کررہے تھے بیان دیتے وقت وہ شرمندہ لگ رہے تھے پانامہ پیپرز سے ابھی ایک فرم کے کاغذات سامنے آئے ہیں آنے والے دنوں میں شریف برادران کے غیر ملکی اثاثے بھی منظر عام پر آجائیں گے پرویز رشید شریف فیملی کے دفاع کیلئے جو بیان دے رہے ہیں وہ ان کی ڈیوٹی ہے ان کے لفظوں میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی کرپشن اور ٹیکس کے پیسوں کو چھپانے کیلئے قائم کی جاتی ہے اگر خفیہ اور کالا دھن نہ ہو تو انسان اپنا مال آف شور کمپنی میں کیوں لگائینگے انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ پیپرز کی دستاویزات سامنے آنے پر پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا ہے دنیا بھر میں حکومتوں نے پانامہ پیپرز میں نام آنے پر تحقیقات شروع کردی ہیں کسی نے اکیلے شریف خاندان کیلئے سازش نہیں کی حسین نواز نے اپنے اثاثوں کو الحمد اللہ کہہ کر قبول کیا جو اعتراف جرم ہے جرم کرنے کے بعد نیب کارروائی کرے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…