ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ،1 شخص جاں بحق،8 مسافر زخمی

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبی (نیوزڈیسک)بالا ناڑی کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ سبی کے علاقے بالا ناڑی کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ٹرین کی بوگی نمبر تین کو نشانہ بنایا۔ راکٹ لگنے سے بوگی میں موجود 4 سے 8افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جعفر ایکسپریس پر 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ٹرین کی بوگی نمبر 3 کو لگا ہے۔سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم سمت سے آنے والے راکٹ سے جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے بوگی میں موجود 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ راکٹ حملے کے بعد لیویز ، ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔راکٹ حملے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران 8 زخمیوں اور ایک جاں بحق شخص کی لاش کو ٹرین سے نکالا جاچکا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو سبی کے سول ہسپتال منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…