ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

رمضان میں سحر و افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی

datetime 5  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان المبارک میںسحروافطار کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، اکتوبر تک 18 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔
گزشتہ روزفیسکو ہیڈ کواٹرز میں اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ لائن لاسز کو کم کیا جائے، چشمہ، گدو، ہوا اور سولر سے 10 ہزار سے 12 ہزار میگا واٹ بجلی2017 تک سسٹم میں شامل ہو جائے گی، رواں سال انڈسٹری کے لیے زیرولوڈشیڈنگ ہوگی جبکہ پورے ملک میں6 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہو گی جو بتدریج کم ہوتی جارہی ہے۔
4 نئے گرڈ اسٹیشن جون میںمکمل ہوجائیں گے اور مارچ 2018 تک ہم ملک کے اندر جاری لودشیڈنگ سے چھٹکارہ پا لیں گے، پرانے گرڈ اسٹیشنوںکواپ گریڈکیاجارہاہے، دنیامیںکول پاور پلانٹ 40 ماہ میں مکمل ہوتے ہیںلیکن ہم28 ماہ کے اندرمکمل کررہے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی کاوشوںسے دہشت گردی اور انتہاپسندی پرقابو پایا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…