جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

پانامہ دستاویزات ٗ کوئی کمپنی وزیر اعظم کی ملکیت نہیں ،سیاسی مخالفین اپنے مقصد کیلئے حقائق مسخ کررہے ہیں ،ترجمان شریف فیملی

datetime 4  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)شریف فیملی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پانامہ دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیر اعظم کی ملکیت نہیں ٗ میڈیا کے بعض عناصر کی طرف سے عوام کو گمراہ کر نا افسوسناک ہے ٗ سیاسی مخالفین بھی اپنے مقصد کیلئے حقائق مسخ کررہے ہیں ٗحسین اورحسن شریف دودہائیوں سے زائد بیرون ملک رہائش پذیرہیں ٗدونوں بھائیوں پر پاکستان میں ٹیکس عائد نہیں ٗمریم نوازشریف محض ایک کمپنی کی ٹرسٹی ہیں ۔پیر کو شریف فیملی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پرکوئی الزام نہیں لگایا گیا اور دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم نوازشریف کی ملکیت نہیں ٗترجمان نے کہا کہ دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم نوازشریف کے زیرانتظام بھی نہیں انہوں نے کہاکہ حسین شریف سعودی عرب اورحسن شریف برطانیہ میں رہائش پذیررہ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں بھائی ذمہ داری سے کمپنی کے معاملات رپورٹ کرتے ہیں ٗحسین اورحسن شریف دودہائیوں سے زائد بیرون ملک رہائش پذیرہیں ٗدونوں بھائیوں پر پاکستان میں ٹیکس عائد نہیں ہوتا ۔ ترجمان نے کہاکہ مریم نوازشریف ان کمپنیوں میں سے نہ کسی کی مالک نہ ہی فوائدحاصل کرتی ہیں ٗمریم نوازشریف محض ایک کمپنی کی ٹرسٹی ہیں ترجمان نے کہاکہ مریم نوازشریف کی ذمہ داری بھائی کے اثاثوں کی خاندان میں تقسیم ہے ٗکمپنیوں کیلئے مالی وسائل جدہ میں سٹیل مل کی فروخت سے حاصل ہوئے ٗشریف فیملی کے تمام ادارے قانونی اورمستحکم مالی پوزیشن کے حامل ہیں انہوں نے کہاکہ پانامہ دستاویزات میں کوئی نئی بات منظرعام پرنہیں لائی گئی۔ ترجمان نے کہاکہ میڈیا کے بعض عناصر کی طرف سے عوام کو گمراہ کرنا افسوسناک ہے اور سیاسی مخالفین بھی اپنے مقصد کیلئے حقائق مسخ کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…