جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

”را“ کے افسر کی گرفتاری ،غضب کہانیوں کی سیریز ،شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران جس طرح ملک کی رنگ برنگی تصویر پیش کر رہے ہیں حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں،حکمران بتائیں”را“ کے افسر کی گرفتاری پر انہیں سانپ کیوں سونگھ گیا ہے ؟،حکومت کی طرف سے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم میںاپوزیشن بھی برابر کی شریک ہے ۔ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ امن و امان اور دیگر معاملات کی وجہ سے ملک کے حالات انتہائی نازک ہیں لیکن حکمران بتا رہے ہیں کہ راوی چین ہی چین لکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میرٹ اور شفافیت کے بڑے بلندو بانگ دعوے کئے جاتے ہیں لیکن جب کرپشن سے پردہ اٹھنے کا سلسلہ چل نکلا تو کرپشن کی غضب کہانیوں کی سیریز چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ملک کی جو تصویر پیش کر رہے ہیں وہ حقیقت میں اپنے حوالے سے ہے کہ انکے لئے سب اچھا ہے جبکہ عوام کے لئے تصویر دھندلی ہے اور اب عوام کی آنکھیں بھی کھلنا شروع ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام اگر اب بھی سوئے رہے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس جو مینڈیٹ ہے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہوں اور جب تک ایک بھی سانس باقی ہے اس کردار کو نبھاتا رہوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…