بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

رائیونڈ محل کی چار دیواری پر کتنی بڑی رقم خرچ کی گئی ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءجمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام میں حکومت کیخلاف نفرت روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور خودحکمرانوں کو بھی ہواﺅں کے رخ کا انداز ہو چکا ہے ،جوں جوں حکمرانوں کے جانے کے دن قریب آ رہے ہیں انہوں نے ملک کو لوٹنے کاعمل تیز تر کر دیا ہے،حقیقت کی بجائے اشتہارات کے ذریعے عوام کی انوکھی خدمت کرنے پر حکمرانوں کا نام گنیز بک آ ف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلہ میں این اے 124میں رکنیت سازی مہم کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نئے دفتر کا بھی افتتاح کیا گیا ۔ورکرز کنونشن سے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی ،چوہدری عبید الرحمن ،خالد بٹ،وسیم جبار،مہر ہمایوں،میاں امام علی،محمد حسین رحمانی سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ نئے قائم کئے جانے والے دفتر میں وکلاءکی ایک ٹیم بٹھائیں گے جو کہ مختلف مسائل کا شکار شکار عوام کی قانونی معاونت کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ پہلے حکمران طبقہ ملکی دولت لوٹتا تھا لیکن اب نئے فارمولے کے تحت اپنے بیٹوں ،بیٹیوں دامادوں اور سمدھیوں کو بھی اس میں شامل کر لیا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو یقین ہو گیا ہے کہ یہ ان کی آخری باری ہے اسی لئے لوٹ مار کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے پلڈاٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کی حکومت کے اقدامات کی بدولت انفراسٹرکچر ،تعلیم ،پولیس اور گورننس کے معاملات باقی تینوں صوبوں سے بہتر ہیںجوتجریہ کار ی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے حکمرانوں کےلئے بھی ایک چیلنج ہے ۔دوسری طرف پنجاب حکومت حقیقت کی بجائے اشتہارات کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتی اور اس انوکھی خدمت پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک ا نصاف میں شامل لوگ صرف اپنے اور اپنے اور اپنے بچوں کےلئے نہیں جیتے بلکہ ہم ملک و قوم کا سوچتے ہیں ۔جب حق آتا ہے تو باطل کو جا نا ہی پڑتا ہے ،کرپشن سے حاصل کی جانی والی کمائی کا انجام زوا ل ہی ہے۔شعیب صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنے رائیونڈ کے محل کی چار دیواری بنوانے پر 64کروڑ کے اخراجات کئے جبکہ گلشن اقبال پارک کی کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اورنج لائن میٹرو منصوبے میں اربوںکی کرپشن کی ہے اور وقت آنے پر انکی شفاف کرپشن ضرور سامنے آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز کے آتے ہی کرپشن کیسز میں نامزد ایک وزیر نے تین وزارتیں چھوڑ دی ہیں،جب رینجرز عملی کام کرے گی تو پنجاب میں کرپشن کی مزید غضب کہانیاں سامنے آئیں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…