اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پیر کو وزیر اعظم سے پی سی بی کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے پر تحقیقات کروانے کی درخواست کرینگے ۔ گزشتہ روز ایک سوال کے جوا ب میں وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ وہ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ لیک ہونے پر تحقیقات کروانے کی درخواست کریں گے۔کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کیے جانے سے قبل ہی لیک کر دیا گیا اس بات کی تحقیق ہونی چاہیے۔چوہدی نثار نے کہاکہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ جب حکومت کے پاس آئے گی تو اسے عوام کے سامنے لایا جائےگا تاہم اب عوام کے سامنے پیش کرنے کو رہ کیا گیا ہے رپورٹ تو پہلے ہی لیک ہو چکی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ اس کی تحقیق ہونی چاہیے کہ یہ رپورٹ آپ تک پہنچنے سے پہلے ہی لیک کیسے ہوئی اور اس کا مقصد صرف ہمارے قومی کھلاڑیوں کی تضحیک کرنا ہے یہ جو ہم نے طرح طرح کہ الزامات لگانا شروع کر دئیے ہیں ہم بھول گئے ہیں کہ ان لوگوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
وزیر داخلہ میدان میں ،پی سی بی کی رپورٹ پر اقدام کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
رات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیا
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے
-
پاکستان میں سریے اور سیمنٹ کی قیمتیں، آج کے تازہ نرخ
-
باپ نے 4بیٹیوں کو زہریلا مشروب پلا کر خود بھی پی لیا
-
توشہ خانہ کا جولائی تا ستمبر 2026 کا ریکارڈ جاری، اہم نام سامنے آگئے
-
گورنر راج میں حصہ اور گورنرشپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی



















































