جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن ‘ 7 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ہوگیا

datetime 3  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( نیوز ڈیسک )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ245اورصوبائی حلقہ115میں اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں90فیصدپولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیدیاہے اور ان حلقوں میں7اپریل کو عام تعطیل کا بھی حکم دیاہے یہ فیصلہ ہفتہ کے روزالیکشن کمشنرآف سندھ تنویرذکی کی صدارت میں ہو نے والے اجلاس میں کیاگیا اجلاس میں ایڈیشنل آئی کراچی پولیس مشتاق مہر، ڈپٹی کمشنرایسٹ،ڈپٹی کمشنرسینٹرل،رٹرننگ افسراورمحکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں حلقوں کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کے اندراور باہررینجرزتعینات کی جا ئے گی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل کو ما نیٹرکرنے کیلئے دونوں ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں دس دس ما نیٹرنگ ٹیمیں قائم کی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ این اے245میں33پولنگ اسٹینوں کو انتہائی حساس اور124پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیاگیاہے سندھ اسمبلی کے حلقہ115میں66پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس اور 14پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیاگیاہے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس اور رینجرز کے13اورحساس پولنگ اسٹیشنوں پر 7اہلکارتعینات کیے جا ئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…