جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

(ن) لیگ دہشت گردوں اورتحریک انصاف کس کاخاتمہ کر رہی ہے ؟ اہم وفاقی وزیر کا مضحکہ خیز بیان

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خوا میں چوہوں کے سر کی قیمت لگائی جارہی ہے اب اس مہم کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد میں مصروف ہیں اوردوسری جانب عمران خان حکومت میں چوہے تلاش کررہے ہیں، نوازشریف دہشت گرد اور عمران خان چوہے پکڑ رہے ہیں، اب تحریک انصاف کی سیاست صرف چوہا سیاست ہے جہاں خیبرپختون خوا میں چوہوں کے سرکی قیمت لگائی جارہی ہے، اسی مہم کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جائے گی اگر کے پی کے چوہا فری ہوگیا تو عمران خان کی تعریف کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔پرویز رشید نے کہا کہ 2013 میں جب اقتدارسنبھالا توملک دہشت گردی کا شکاراورتوانائی و معیشت کے بحران سے دوچارتھا، لیکن محنت اورجدوجہد سے بڑے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضرب عضب شروع کیا گیا اوربہترین نتائج حاصل کئے، ضرب عضب نے دہشت گردوں کو تتربترکردیا جومقاصد کے حصول تک جاری رہے گا، اب انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے فکری ضرب عضب کی ضرورت ہے جس کی ابتدا بھی کی جا چکی ہے اوراس کیلئے میڈیا کی مدد درکارہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…