جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

مصطفیٰ کمال اب کوئی کمال نہیں دکھا پائیں گے؟

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیر معدنیات منظور وسان نے کہا ہے کہ اپریل کا مہینہ موسمی گرمی کے ساتھ سیاسی گرمی سے بھی لبریز ہوگا اور بہت کچھ بدل جائے گا ۔اپنے خوابوں کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے والے مشہور وزیر منظور وسان نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ اپریل میں بہت کچھ بدلا ہوا نظر آئے گا ۔ اور موسمی گرمی کے ساتھ سیاسی گرمی بھی اپنے عروج پر ہوگی ۔ خیرپور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر معدنیات منظور وسان نے کہا کہ ہم نے جیلوں کی صفائی شروع کردی ہے اور بہت جلد پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ الائنس کے اراکین قطاروں کی صورت میں جیلوں میں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس والے دل کھول کر پیپلز پارٹی کے خلاف تحریک چلائیں ۔ ماضی میں بھی اس طرح کے الائنس بنتے رہے ہیں لیکن ہماری جماعت ثابت قدمی کے ساتھ بڑھتی رہی ہے اور اب بھی یہی ہو گا ۔منظور وسان نے سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال کے بارے میں بتایا کہ مصطفی کمال ملک کی سیاست میں کوئی بڑا مقام نہیں بنا سکیں گے، آئندہ ماہ ان کی شہرت میں نمایاں کمی آجائے گی ۔ انہوں نے جو وکٹیں گرانی تھیں وہ گرا دیں اب مصطفی کمال کوئی بڑا کمال نہیں دکھاسکیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…