جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

قوم کا قبلہ مکہ اور حکمرانوں کا واشنگٹن ہے،سراج الحق

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کا قبلہ واشنگٹن اور قوم کا مکہ مکرمہ ہے، وزیراعظم کی طرف سے سیکولر پاکستان کا نعرہ ملک کی سا لمیت اور یکجہتی سے کھیلنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ملک کی اسلامی شناخت کے خلاف سازشیں چھوڑ دیں۔منصورہ میں نظام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تحریکوں کو کچلنے کیلئے سیکولرجماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت دی ہے، اب غلامان اوباما اور غلامان مصطفی کے درمیان مقابلہ ہوگا، ملک میں غلبہ اسلام کیلئے کوشاں کوئی جماعت نواز شریف کا ساتھ نہیں دے سکتی۔سراج الحق نے کہا کہ  بنلگہ دیش میں پھانسیوں پر جھولنے والے ہمارے قائدین نے اسلام او رپاکستان کیلئے جانیں قربان کیں، نواز شریف کوقائد اعظم سے بے وفائی اور عالمی استعمار سے وفاداری کا رویہ ترک کرنا پڑے گا، پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…