جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب میں کھلبلی مچ گئی، پاک فوج کا ایسا اقدام کہ ن لیگ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کی حکومت پنجاب میں کرپشن کو فوجی آپریشن کے ساتھ جوڑنے پر سخت پریشانی کا شکار ہے ‘ ابتدا میں مزاحمت دکھانے والی صوبائی حکومت اب فوج سے اس معاملے پر افہام و تفہیم کی کوشش کر رہی ہے۔پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنرل ہیڈ کواٹرز میں ہونے والی ملاقات کو اسی سلسلہ کی کڑی قراردیا جارہا ہے۔بظاہر دورے کا مقصد دفاعی بجٹ کیلئے فوج کی تجاویز حاصل کرنا تھا لیکن تما م پیش رفت پر قریبی نظر رکھنے والے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی معتمد اسحاق ڈار کا دورہ پنجاب آپریشن پر وفاقی حکومت کی جانب سے فوج کو پیغامات پہنچانے کا ایک حصہ تھا۔پیشگی اجازت لیے بغیر فوج کی جانب سے پنجاب میں کارروائی شروع کرنے پر حکومت انتہائی پریشان تھی کیونکہ فوجی قیادت کئی مرتبہ اظہار کرچکی ہے کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ”معاشی دہشت گردی“کا خاتمہ بھی ضروری ہے اور یہی بات نون لیگ کی حکومت کے لیے سب سے بڑی پریشانی بنی ہوئی ہےخیال کیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نے لاہور بم دھماکے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے واشنگٹن میں ایٹمی سلامتی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی لیکن بعض حلقوں کا ماننا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مضبوط گڑھ پنجاب میں فوجی آپریشن کی وجہ سے امریکا دورہ منسوخ کیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف اور نون لیگی رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں صوبے میں آپریشن جاری رکھنے کیلئے انتہائی اہم ہیں۔پنجاب میں آپریشن پر حکومت اور فوج کے درمیان کئی مہینوں سے اختلافات موجود تھے لیکن رواں ہفتے فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کی مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اختلافات کھل کر نمایاں ہو گئے۔وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پنجاب میں اس طرح کا آپریشن شروع کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے جبکہ فوجی ترجمان کا اصرار تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اتفاق رائے سے منظور ہونے والے قومی ایکشن پلان میں شامل تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…