جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے ن لیگ سے رمضان شوگر مل میں کام کرنے والے بھارتیوں کے بارے مطالبہ کر دیا

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ پرویز رشید الٹ پلٹ کی بجائے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پر قوم کو جگا دیں جبکہ کل بھوشن یادیو آئی ایس آئی کی گرفت میں آیا ہے پرویز رشید اور ان کے وزیراعظم بھی زبانیں زنگ آلود ہوچکی ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں نواز شریف کی اولاد کے کاروبار کی خاطر سینکڑوں شہریوں کو ”را“ کی خون آشام کارروائیوں کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آموں اور ساڑھیوں کے نذرانے بھیج کر نجی تقریبات میں انہیں مدعو کرنے والے نواز شریف نے خطرناک بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد بھارتی وزیراعظم سے بات تک کرنے کی جسارت نہیں کی کل بھوشن یادیو کے بیان سے واضح ہے کہ بھارت کو پاکستان توڑنے کی فکر ہے جبکہ نواز شریف اپنے خاندان کے کاروبار کو مستقبل کیلئے پریشان ہیں پرویز رشید بتائیں نواز شریف کی رمضان شوگر ملز میں کتنے بھارتیوں کو پناہ دی جاتی ہے گلشن اقبال پارک میں سینکڑوں معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں سے پرویز رشید کے جماعت کے دیرینہ مراسم ہیں پنجاب میں مسلم لیگی وزراءشریف برادران کی ایماءپر دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرتے آئے ہیں پرویز رشید بتائیں فوج کی جانب سے پنجاب میں دہشتگردوں کے تعاقب پر ان کی جماعت اور حکومت کیوں بے چین ہے پرویز رشید قوم کو بتائیں ان کی جماعت کے کون سے عہدیداران شریف برادران کیلئے دہشتگردوں سے رابطہ کار کا کردار ادا کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…