جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف سے رشتہ داری ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، وجہ انتہائی دلچسپ

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسرور (نیوزڈیسک) تھانہ سٹی پولیس نے اپنے آپ کو وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا عزیز ظاہر کرنے والے محکمہ مال کے تحصیلدار خواجہ ندیم حسن کے خلاف لیپ ٹاپ چوری کا مقدمہ درج کر لیا ۔ تحصیلدار کے خلاف سول کورٹ کے اسٹنوگرافر کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا واقعات کے مطابق سول کورٹ پسرور میں سول جج پسرور کے سٹینوگرافر محمد ریجر والا سراج الدین نے تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ وہ مورخہ 29 مارچ 2016 صبح دس بجے کے قریب اپنی موٹر سائیکل سی ڈی 70 نمبر STL-6070 پر سوار ہو کر دفتر آیا اور اپنی موٹر سائیکل سول جج نہزیب الحسن سول جج کی عدالت کے باہر کھڑی کر دی موٹر سائیکل پر میرا لیپ ٹائپ مالیتی 30 ہزار روپے جو کہ بیلٹ کے ساتھ پچھلی سیٹ پر باندھا ہوا تھا میں موٹر سائیکل وہاں کھڑی کر کے عدالت چلا گیا تھوڑی دیر بعد دیکھا کہ میرا لیپ ٹاپ موٹر سائیک سے غائب تھا میرے شور کرنے پر دیگر اہلکار بھی وہاں آ گئے اور اسی اثناءمیں تحصیلدار خواجہ ندیم حسن اور رجسٹری محرر وقاص بٹ بھی آ گئے اور آتے ہی مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے کہ خواجہ ندیم حسن نے کہا کہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا قریبی عزیز ہوں میرا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا مجھے قوی یقین ہے کہ میرا لیپ ٹاپ تحصیلدار خواجہ ندیم حسن نے چوری کیا ہے اور اب وہ مجھے وزیر اعلی کے نام پر دھمکیاں دے رہا ہے ۔ کہ اگر تم نے میرے خلاف چوری کا تھانہ میں مقدمہ درج کوایا تو وہ اس کی شکایت وزیر اعلی سے کریں گے تھانہ سٹی پولیس نے سٹنو گرافر کی درخواست پر وزیر اعلی پنجاب کے چہیتے عزیز تحصیلدار پسرور خواجہ ندیم حسن اور رجسٹری محرر وقاص بٹ کے خلاف مقدمہ نمبر 114/16 مجرم 379 درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں تحصیلدار پسور خواجہ ندیم حسن اور رجسٹری محرر وقاص بٹ مقدمہ کے اندراج کا معلوم ہونے پر دفتر کو تالے لگا کر فرار ہو گئے اپنے اپنے کاموں کے سلسلہ میں آنے والے سائلین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…