جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

غیر معیاری کھانے بیچنے والے عائشہ ممتاز کے تبادلہ کیلئے سرگرم

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈ یسک ) دبنگ طریقے
سے چھاپہ مارنے والی عائشہ ممتاز کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جلد ہی ان کا تبادلہ کسی دوسرے مقام پر کر دیا جائےگا۔ غیر معیاری کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے والی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن عائشہ ممتاز کا اتھارٹی سے تبادلہ کروانے کے لئے ریسٹورنٹ مالکان سمیت لاہور کے ایک اعلیٰ بیوروکریٹ اور وفاقی وزیر سرگرم ہوگئے ہیں۔ نجی اخبار کے مطابق گلبرگ کے علاقہ میں موجود ایک بڑے ریسٹورنٹ کو غیر معیاری اشیاءاستعمال کرنے اور گندگی کی بنا پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نے سیل کیا۔حالیہ ہی ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے لاہور کے ایک اعلیٰ بیوروکریٹ سے رشتے داری سنا کر ریسٹورنٹ سیل نہ کرنے کا کہا جبکہ معاملہ حل نہ ہوسکا تو اعلیٰ بیوروکریٹ نے ڈائریکٹر آپریشن کو فون پر سیل نہ کرنے کا کہا مگر اس کے باوجود پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشن نے لبرٹی کے علاقہ میں موجود ریسٹورنٹ سیل کردیا، جس پر لاہور کے اعلیٰ بیوروکریٹ اور عائشہ ممتاز میں ٹھن گئی۔اخبارکے مطابق لاہور لبرٹی میں موجود ریسٹورنٹ کے مالک کی اعلیٰ بیوروکریٹ کے ساتھ قریبی رشتہ داری ہے جبکہ ان کے دوستون میں وفاقی وزیر بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…