چترال (نیوزڈیسک)چترال میں پولیس نے شادی کی خواہش لیے چترال آنے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے غیر ملکی شخص کا تعلق روس سے ہے جو خود کو ماسکو کا رہائش پذیر بتاتا ہے۔چترال کے ایس پی انویسٹی گیشن شیر احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ مذکورہ غیر ملکی کو شک کی بنا پر پولیس نے گرفتار کیا ہے کیونکہ یہ شخص 25 دسمبر کو بھی چترال ایا تھا اور شادی کرنے کی کوشش کررہا تھا جس پر ان کو مشکوک قرار دے کر واپس بھیج دیاگیا تھا تاہم 29 مارچ کو یہ بھیس بدل کر دوبارہ واپس چترال آیا لہذا پولیس نے اس کو گرفتار کیا ہے کیونکہ ان کی حرکات مشکوک ہے اور پولیس و قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بات کی تحقیقات کررہے ہی ہے کہ آخر یہ شخص چترال میں شادی اور گھر بنانے میں دلچسپی کیوں لے رہا ہے۔