جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

40دن میں 34پر اسرار لاشیں، لوگوں میں خوف ہراس

datetime 2  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)میانوالی میں چشمہ بیراج سے ملنے والی نعشیں پولیس کے لیے معمہ بن گئیں ،گزشتہ چالیس دنوں کے دوران چشمہ بیراج سے 34 نعشیں مل چکی ہیں جن میں سے 33 کی شناخت نہیں ہو سکی۔دریائے سندھ پر چشمہ بیراج کالا باغ کے مقام پر گزشتہ چالیس روز سے متواتر نعشیں مل رہی ہیں بیشتر نعشیں بوری بند ہیں جن کے بازو اور ٹانگیں کٹی ہوتی ہیں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران چھ نعشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی پولیس کے لیے نعشیں ملنے کا سلسلہ معمہ بنا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ممکن ہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقوں سے لوگوں کو قتل کر کے نعشیں دریائے سندھ میں پھینکی جاتی ہیں 34 میں سے 33 نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ایک شخص کی شناخت ہوئی تھی اور وہ چکوال کا رہائشی تھا اور مقتول کی نعش ورثاءکے حوالے کر دی گئی تھی جبکہ ٹی ایم اے کالا باغ نے 33 نعشیں امانتاً قبرستان میں دفن کر دی ہیں نعشوں کی شناخت کے لیے تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…