جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سے غیر اعلانیہ جنگ ، اشرف غنی نے سنگین دعویٰ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے جسے ختم کرنا ہو گا چار رکنی مذاکراتی عمل کے تحت ہم نے تحریری معاہدوں تک تو کافی پیش رفت کی ہے القاعدہ بہت حد تک مخفی ہو گئی ہے ۔ ایک انٹرویو میں افغان صدر نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم نے مسائل کی شناخت کر دی ہے اس سوال پر کیا پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے صدر اشرف غنی نے کہا کہ گذشتہ برس کیے گئے پاکستان کے دورے کے وقت سے میں کہہ رہا ہوں کہ ہمارے درمیان ایک غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے ایک غیر اعلانیہ عداوت ہے اور ہمیں اس کو ختم کرنا ہو گاانھوں نے کہا کہ چار رکنی مذاکراتی عمل کے تحت ہم نے تحریری معاہدوں تک تو کافی پیش رفت کی ہے، لیکن اب دیکھنا ہے یہ کہ ان معاہدوں کی پاسداری ہوتی ہے یا پھر جیسا کہ آپ کہہ رہی ہیں، ایک ڈبل گیم کھیلی جا رہی ہے۔افغانستان کے حالت جنگ میں ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ ملک علاقائی اور عالمی جنگ کےلئے پلیٹ فارم بن گیا ہے ہم حالت جنگ میں ہیں تاہم یہ خانہ جنگی نہیں افغانوں کے مابین جنگ علاقائی اور عالمی جنگ کا بہت ہی چھوٹا سا حصہ ہے۔افغانستان میں القاعدہ اور خود کو دولتِ اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے افغان صدر نے کہا کہ القاعدہ بہت حد تک مخفی ہو گئی ہے لیکن اب بھی پوری طرح قائم ہے۔ دولت ِ اسلامیہ خبروں کی شہ سرخیاں سمیٹ رہی ہے لیکن ہمیں القاعدہ پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی وگرنہ خدا نخواستہ ہمیں ایک اور حیرت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…