جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات ،بھارت کا خوف سامنے آگیا،پاکستانی ٹیم کے ساتھ حیرت انگیز سلوک

datetime 1  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات ،بھارت کا خوف سامنے آگیا،پاکستانی ٹیم کے ساتھ حیرت انگیز سلوک ،ائیر بیس کے معمول کے دنوں میں استعمال ہونے والے دروازے کی بجائے نیا دروازہ بنا کر وہاں سے داخل کر کے جائے وقوعہ کی جگہ تک محدود رسائی دی گئی ،پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات کےلئے بھارت جانےوالی پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، جے آئی ٹی اپنے دورے کے دورا ن اکٹھے کئے جانے والے شواہد کو رپورٹ کی شکل دے کر وزارت داخلہ کو پیش کرے گی ۔ایڈیشنل آئی جی کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر کی قیادت میں پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم 27مارچ کو خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت روانہ ہوئی تھی ۔ جے آئی ٹی نے بھارت میں ائیر بیس حملے کے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کرنے کے علاوہ بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ پاکستانی ٹیم کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پٹھان کوٹ ائیر بیس لیجایا گیا تھاجہاں اسے ائیر بیس کے معمول کے دنوں میں استعمال ہونے والے دروازے کی بجائے نیا دروازہ بنا کر وہاں سے داخل کر کے جائے وقوعہ کی جگہ تک محدود رسائی دی گئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ میں حاصل ہونے والے شواہد بارے اپنی رپورٹ مرتب کر کے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…