جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

سندھ حکومت کا سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو 5، 5لاکھ ، زخمیوں کےلئے 3،3لاکھ مالی امداد کا اعلان

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی وفد کے ہمراہ جناح ہسپتال آمد ، سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھول بھی پیش کیے جبکہ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لئے 5،5لاکھ فی کس اور زخمیوں کے لئے 3، 3لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے ۔ ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو اور قائم علی شاہ کا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے استقبال کیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن ، منظور وٹو ، تنویر اشرف کائرہ ، نوید چوہدری سمیت دیگر بھی استقبال کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔ بلاول بھٹو زرداری اور قائم علی شاہ ائیرپورٹ سے وفد کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھول بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر ایم ایس جناح ہسپتال نے زخمیوں کے علاج معالجے سے متعلق بریفنگ دی ۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ زخمیوں کی عیادت کے لئے آئے ہیں ۔ سندھ حکومت سانحہ گلشن اقبال پارک میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ ، پانچ لاکھ اور زخمیوں کو تین تین لاکھ روپے مالی امداد دے گی ۔ پنجاب میں رینجرز آپریشن سے متعلق سوال کے جواب میں سید قائم علی شاہ نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ پنجاب کے عوام اور یہاں کی حکومت کرے گی ۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…