جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد، خفیہ اداروں کی کارروائی ، 26 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

datetime 28  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں خفیہ اداروں نے آپریشن کے دوران اب تک 26 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتاریاں پنجاب کے مختلف شہروں سے کی گئیں جن میں رحیم یارخان ، ملتان، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور دھماکے کے مبینہ حملہ آور اور اس کے ساتھیوں سے متعلق معلومات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ مبینہ حملہ آور یوسف نے خود حملہ کیا یا ہینڈلر کے طور پر کام کر رہا تھا اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کو جائے وقوعہ سے دو سر ملے ہیں جن میں سے ایک کا دھڑ بھی ساتھ تھا ، ٹیم کا اندازہ ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک حملہ آور جبکہ دوسرا اس کا ہینڈلر تھا۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر کے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ حملہ آور نے جنوبی پنجاب سے درجنوں لڑکوں اور بچوں کو کالعدم تحریک طالبان میں بھرتی کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال پارک کا مبینہ خود کش حملہ آور یوسف کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کا سرگرم رکن تھا۔ مبینہ حملہ آور نے 2013ء میں ملتان میں کالعدم تحریک طالبان کے لیے بھرتیاں شروع کیں۔ جبکہ جنوبی وزیرستان میں طالبان کے ایک دھڑے کے ساتھ تین سال کام کیا۔جس کے بعد یوسف لاہور آ گیا اور قریباً ڈیڑھ سال سے قرآن اکیڈمی میں پڑھا رہا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مبینہ حملہ آور خود کش حملے کی تربیت کے لیے 2010ء میں وانا بھی گیا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…