اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور دھماکے کے مبینہ خودکش حملہ آور اور اس کے گروہ سے متعلق اہم معلومات مل گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور دھماکے کے مبینہ خودکش حملہ آور یوسف کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی سے تھااور سرگرم کارکن تھاجو کہ بعد میں طالبان میں شامل ہوا۔ جنوبی پنجاب سے درجنوں لڑکوں کو کالعدم تحریک طالبان میں بھرتی کیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے دو سر ملے ایک حملہ آور کا تھا جبکہ دوسرا اس کے ہینڈلر کا تھا۔ خودکش حملہ آور کا خاکہ بھی جاری کر دیا گیا ہے اس خودکش دھماکے میں عجیب بات یہ تھی کہ ہینڈلربھی خودکش حملے میں مارا گیا۔