کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو کومکمل اختیارمنتقل کرنے پر سنجیدگی سے غورشروع کردیاہے۔ بلاول بھٹو کو 30نومبر پارٹی کی یوم تاسیس سے قبل بااختیار بنانے پرمشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو اختیارایات کی منتقلی کے بعد فریال تالپور سمیت اہم شخصیات کا رول محدود ہوجائیگا جبکہ اختیارات کے فارمولے کے بعد بلاول بھٹو اپنی مرضی سے پارٹی چلائیں گے اورکوئی روک ٹوک نہیں ہوگی۔ پارٹی اختیارات کے فارمولے پر عمل کے بعد سندھ کابینہ میں بھی تبدیلی ہو سکتی ہے۔سندھ کی ایک اہم شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے پر کہا کہ میں سمجھتا ہوں بلاول بھٹو زرداری کو اختیارات کی منتقلی سے ہی پارٹی معاملات بہتر ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کا نیا منشور اور نیا نعرہ بھی تیار کردیا گیا ہے۔ بہت جلد روٹی کپڑا اور مکان کی جگہ نیا نعرہ متعارف ہوجائے گا۔ یوم تاسیس جلسہ رحیم یارخان، لاہور یا کراچی میں کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔