سانگلہ ہل(آن لائن)تحصیل سانگلہ ہل کی یونین کونسل روڑی والا 31میں 65سالہ ووٹر بابا غلام حسین نے اپنے بندر کے کہنے پر (ن) لیگ کے امیدوار کو ووٹ دیا ۔بابا غلام حسین گاﺅں کے پولنگ سٹیشن پر اپنے بندر کو ساتھ لایا آدھا گھنٹہ تک پہلے عوام کے سامنے اپنے بندر کو نچاتا رہا بعد ازاں اس نے عوام کے سامنے اپنے بندر سے پوچھا کہ (ن) لیگ کو ووٹ دوں یا اس کے مخالف کو بندر نے (ن) لیگ کی آواز سن کر اپنے سر کو زمین سے لگا دیا جس پر بابا غلام حسین نے اپنے بندر کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے وہاں عوام سے کہا کہ میرے بندر نے مجھے (ن) لیگ کو ووٹ دینے کیلئے کہا ہے اس پر لوگ بہت محظوظ ہوئے اور بابا غلام حسین نے اپنا ووٹ (ن) لیگی امیدوار کے حق میں ڈالا اور پولنگ سٹیشن سے باہر آکر (ن) لیگ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔