جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ میں سکول کی طالبہ کو بینچ سے کھینچنے اور پھر کلاس روم میں گھسیٹنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ میں ایک سکول کی طالبہ کو بینچ سے کھینچنے اور پھر کلاس روم میں گھسیٹنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یہ واقعہ ریاست جنوبی کیرولائنا کے علاقے رچ لینڈ میں پیش آیا تھا اور انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے اس کی تحقیقات شروع کی تھیں۔رچ لینڈ کاو ¿نٹی کے شیرف لیون لوٹ نے بتایا کہ سینئر ڈپٹی بین فیلڈز کو نوکری سے نکال دیا گیا ۔بین فیلڈز سپرنگ ویلی ہائی سکول میں ریسورس افسر تھے جہاں ایک نامعلوم طالبہ کے کلاس چھوڑنے سے انکار پر انھوں نے مذکورہ طالبہ کو مار کر نیچے گرایا اور پھر اسے فرش پر گھسیٹا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد جنوبی کیرولائنا میں امریکی محکمہ انصاف کی ترجمان ڈینا آئی ورسن کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں گرفتاری کے حوالے سے اردگرد کے حالات کا جائزہ لیا جائےگا کہ آیا اس عمل سے وفاقی قانون تو نہیں توڑا گیا ہے۔جس طلبہ نے اس پورے واقعے کی ریکارڈنگ کی اس نے بتایا کہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک لڑکی نے کلاس روم میں موبائل فون نکالا اور اسے واپس رکھنے کے لیے کہنے پر بات ماننے سے انکار کر دیا۔ٹونی رابنسن نے بتایا کہ اس کے بعد سکول انتظامیہ نے افسر کو بلایا اور جب میں نے دیکھا کہ کچھ ہونے والا تو پہلا خیال اسے ریکارڈ کرنے کا آیا تاکہ اسے سب دیکھ سکیں اور بات یونہی نہ چلی جائے۔ وہ غلط تھا اور لڑکی کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا اس کے پاس کوئی جواز نہیں تھافیلڈز نامی افسر کی ذمہ داریوں میں سکول کے طلبا اور اساتذہ کی حفاظت اور انسدادِ جرائم اور انسدادِ منشیات کے اقدامات شامل تھے۔ریاست کی امریکن سول لیبرٹیز یونین (اے سی ایل یو) کے مطابق کلاس میں نوجوان طلبا کے خلاف ’طاقت کا غلط استعمال‘ بہت ’ظالمانہ‘ عمل تھا۔شیرف کے دفتر کے مطابق یہ بہیمانہ عمل کرنے والے افسر سفیدفام جبکہ طالبہ سیاہ فام تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…