پشاور(آن لائن) صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں رونما ءہونے والے ہولناک زلزلے کے بعد تابوتوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گورکند ، پھول فروشوں ، کفن کے کاروبار سے وابستہ افراد تاجروں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے دہشت گردی کے واقعات میں کمی کے بعد تابوتوں کی مانگ میں کمی آ گئی تھی تاہم گزشتہ روز رونماءہونے والے سانحہ کے بعد ایک بار پھر اس کا کاروبار چمک اٹھا ہے ۔ حجاج کرام کا آپریشن ختم ہونے کے بعد پھولوں کی قیمتوں میں کمی آ جاتی ہے تاہم زلزلے کے سانحہ کے بعد ایک بار پھر پھولوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ جبکہ ادویات کی دکانوں پر بھی رش لگ گئی ہیں ۔