اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، صدارت کے لیے علی ظفر اور کلیم احمد خورشید سید ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے لیے صدارتی امیدوار علی ظفر کو عاصمہ جہانگیر گروپ جب کہ کلیم احمد خورشید سید ایڈووکیٹ کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے۔دونوں امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری کے لیے آفتاب باجوہ اور اسد منظور بٹ میں مقابلہ ہے۔ پولنگ صبح 9بجے شروع ہوگی اور شام 5بجے تک جاری رہے گی۔