پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں جمرات کی صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو آنیوالے قیامت خیز زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور سوات میں آج محسوس کیے گئے جھٹکے اسی کی کڑی ہے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ریکارڈ 3.8 کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں