اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی امیدیں ایک بارپھر جاگ اٹھی ہیں ۔یہ امیدیں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکا کے دوران عافیہ کی رہائی کامعاملہ اٹھانے کیو جہ سے ایک بارپھر جاگ اٹھی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران اوباماانتظامیہ کیساتھ طویل قید کی سزا پانیوالی پاکستانی شہری کی رہائی کامعاملہ اٹھایاتھا۔پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے دو ماہ قبل فراڈ کیس میں مطلوب عامر احمد کو امریکا کے حوالے کیاتھا جس کے بدلے بھی عافیہ کورہا کرنے کامطالبہ کیاگیا ہے ۔ پروگرام میں کہاگیا کہ نوا زشریف کے معاملہ اٹھانے کے بعد اوبامہ انتظامیہ نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکا جیل میں بارہ برس بیت چکے ہیں ۔ انہیں 68 سال قید کی سزاءسنائی گئی تھی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں