اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اٹلی سے گرفتار دہشت گرد ملزم عثما ن غنی کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے، ملزم آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے میں ملوث ہے۔ پاکستان کی حکومت نے اٹلی کی حکومت کو دہشت گرد کے بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد اٹلی کی حکومت نے اس کو گرفتار کرلیا جسے بعد میں پاکستان کی درخواست کے بعد اسے پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اٹلی سے پاکستان حوالے کرنے کے بعد اسلام آباد کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے