لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے مناواں میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 16 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔مناواں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک گھر میں قائم جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 16 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے جوئے پر لگے83 ہزار روپے اورموبائل فونز بھی برآمد کرلیے،گرفتار ملزمان میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں.پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں منیر احمد اور اللہ رکھا شامل ہیں جو تھانہ بادامی باغ اور مغلپورہ میں تعینات ہیں، تھانہ مناواں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں