اسلام آباد/سوات((نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلہ کوہ پیما مرکز حکام کے مطابق زلزلے کے بعد زمین کے اندر کی تہیں ہل جاتی ہیں اسلئے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اب تک 28 سے زیادہ آفٹر شاکس محسوس کئے جا چکے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں