اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

”میں نے رانا ثناء اللہ کے کہنے پر قتل کیا ”

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اصغر عرف بھولا گجر قتل کیس کے اہم ملزم نوید عرف کمانڈر نے عدالت میں اعتراف کیا کہ اس نے وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ کے کہنے پر بھولا گجر کو قتل کیا ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عدالت نے ملزم نوید کے اعترافی بیان پر ق تفتیش کاحکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایس پی سے کم رینک کے افسر کو تفتیش نہ دی جائے ۔ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ رانا ثناء اللہ نے اس سے کہا تھا کہ بھولا گجر ان کے لیے مسائل پیدا کررہاہے اور وہ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ہے ۔روزنامہ اوصاف اسلام آباد کے مطابق ملزم کا مزید کہنا تھا کہ بھولا گجر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی اس نے رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر کی ، بھولا گجر کوقتل کرنے کے بعد راناثناء اللہ کو وائبر کے ذریعے آگاہ کیا ،رانا ثناء اللہ نے اسے بھرپور مددکا وعدہ بھی کیا تھا ۔تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر قانون ہی قاتل ہوتو انصاف کی امیدنظر نہیں آتی ، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا جائے ، رانا ثناء اللہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں بھی قرار داد لائی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…