جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے والے بے نقاب ہو گئے ،این اے154میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی ‘عبدالعلیم خان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات سے بچنے کےلئے حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے والے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں ،نواز لیگ کو سپریم کورٹ سے بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا اور انشا ءاللہ این اے154کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی انہوں نے کہا کہ سرکاری لیگ کو اربوں روپے کے سرکاری فنڈز بھی شکست سے بچا نہیں سکیں گے۔عبدالعلیم خان نے این اے123کی مختلف یونین کونسلوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی اور دھونس کے ذریعے عوامی مینڈیٹ تبدیل کرنا اب نواز لیگ کےلئے ممکن نہیں ہو گا ،نت نئے طریقوں کے باوجود عوام ان ہتھکنڈوں کو جان چکے ہیں اور 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی ٹیکنیکل دھاندلی کے ثبوت منظرعام پر آ رہے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ 31اکتوبر کو بلدیاتی الیکشن میں حکومتی حربے ناکام ہونگے اور پنجاب کے 12اضلاع میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی ،حالیہ زلزلے کا باعث عمران خان وقت نہ دے سکے تو بھی پی ٹی آئی کا ہر کارکن اُن کا پیغام گھر گھر پہنچائے گا اور سرکاری لیگ کو کسی قیمت پر من مانی نہیں کرنے دینگے۔عبدالعلیم خان نے یونین کونسل37میں چےئرمےن حاجی شبیر احمد اور وائس چےئرمےن میاں جاوید ،یوسی 128میں محمد شاہد ہیرا اور میاں صداقت اور یونین کونسل 133میں رانا قمر زمان اور میاں آصف محمود کی انتخابی مہم میں شرکت کی تحریک انصاف کے رہنما میاں حامد معراج ،میاں یامین ٹیپو ،اخلاق گڈو بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔عبدالعلیم خان نے ٹاو ¿ن شپ یونین کونسل 232میں پی ٹی آئی کے چےئرمےن کے امیدوار ملک مقصود احمد ایڈووکیٹ کے بہت بڑے جلسے سے خطاب کیا انہوں نے این اے122کی مختلف یونین کونسلوں میں پی ٹی آائی کے امیدواروں کے انتخابی جلسوں میںبھی شرکت کی ،نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے پی پی147میں پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور یونین کونسل118،120 123,،124اور 188میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں گذشتہ 8برسوں میں ایک دھیلے کا کام نہیں ہوا بلکہ پہلے سے جاری منصوبوں کو بھی سیا سی مخالفت کی بنا پر روک دیا گیا ،تحریک انصاف کی مختلف حلقوں میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم بھی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…