لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس میں ملزم مصطفی کانجو کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔ فیصلے میں عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی گواہ نے مصطفی کانجو کو فائرنگ کرتے نہیں دیکھا، حتی کہ گواہوں کو نیوز چینلز پر چلنے والے ان کے بیانات بھی دکھائے گئے۔واضح رہے کہ زین قتل کیس میں گواہوں کے منحرف ہونے اور شہادتوں کی عدم موجودگی کے باعث منگل کے روز مصطفی کانجو کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا گیا تھا اور فیصلہ تحریری طور پر بھی جاری کر دیا گیا ۔