اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف 64 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ سابق وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر میاں خرم رسول کی جانب سے چوہدری عبدالعزیز ایڈوکیٹ نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا جس پر عدالت نے سماعت 31اکتوبر تک ملتوی کردی ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا تھا۔