ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں زرعی انقلاب،تحریک انصاف نے اپنا وعدہ پورا کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،مذکورہ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے زمینداروں اور کسانوں میں تصدیق شدہ گندم کا تخم مفت تقسیم کیا جائے گا جس پر صوبائی حکومت کو رواں سال 1ارب روپے برداشت کرنا ہوں گے، انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام تین سال کے عرصہ پر محیط ہے جس کے مطابق صوبہ بھر کے کسانوں میں مفت تخم تقسیم کیا جائے گا۔ اس پروگرام سے صوبہ بھر کے 10لاکھ 68ہزار کسان مستفید ہوں گے اور 1سے لیکر3ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو 50کلو گرام تصدیق شدہ گندم کا تخم مفت فراہم کیا جائے گا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انصاف فوڈ سیکیورٹی پروگرام موجودہ حکومت کا ایک سنہری کارنامہ ہے جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہو گا بلکہ اس سے صوبہ میں 1لاکھ 86ہزار ٹن گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اور صوبائی مالی آمدن میں 5 ارب روپے تک اضافہ متوقع ہے۔ اکرام اللہ خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے زرعی شعبہ کی ترقی کےلئے ایسا پروگرام مرتب کیا ہے جس سے نہ صرف صوبے کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ کاشتکار بھی خوشحال ہو گا اور دوسرے صوبوں سے گندم کی درآمد پر آنے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی۔ تقریب میں حالیہ ہولنا ک زلزلہ سے صوبہ میںہونے والے جانی و مالی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور، صوبائی وزیر آبنوشی شاہ فرمان اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان نے اپنی ایک مہینہ کی تنخواہ متاثرین زلزلہ کو دینے کا اعلان کیا۔تقریب میں صوبائی وزراءشاہ فرمان، قلندر لودھی، معاونین خصوصی مشتاق احمد غنی، محب اللہ خان، اراکین صوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی، ارباب جہانداد خان کے علاوہ محکمہ زراعت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…