وہاڑی (نیوزڈیسک)پولیس نے مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی نعیم بھابھہ کے خلاف دو بچیوں کو اغواءکر نے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان بچیوں کو برآمد کرلیا گیا ہے جن کے نام آمنہ اور وجیہہ بتائے جاتے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مغوبی بچیوں کے کزن عبد الوہاب نے بھابھہ خاندان کی ایک لڑکی سے شادی کرلی تھی جس پر اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا لیکن بعد میں لڑکی کے بیان پر مقدمہ خارج کر دیا گیا ۔یہ شادی 27اکتوبر کو ہونا تھی لیکن نعیم بھابھہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ آیا اور اس نے ان دونوں بچیوں کو اغواءکرلیا مقامی ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور انہیں گرفتار کر کے بچیوں کو بر آمد کرلیا پولیس نے پی پی 237سے منتخب ایم پی اے اور مزید بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔